مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ، نصر اللہ

جمعہ مئی 15:28

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں کے بھنور سے نکال سکتی ہے ،محمد نواز شریف ہماری پارٹی کے قائد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ‘مخالفین جان بوجھ کر ہمارے لیڈر کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں‘ہم انشاء اللہ اس احتسابی عمل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ‘ عمران خان اور دوسرے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)یونین کونسل 27 وارڈ نمبر 4 کے کونسلر نصر اللہ ٹھیکیدار نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں چند شرپسند عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہور ہی ہے اور وہ یہودی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘وہ ہمارے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ‘عمران خان ایک یہودی ایجنٹ ہے اور وہ ہماری قوم کو گمراہ کر رہا ہے‘عمران کا ذریعہ معاش کیا ہے عدالتیں اس سے بھی تو پوچھیں ‘عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کا حقیقی معنوں میں لیڈر محمد نواز شریف ہی ہیں‘جس کی انتھک محنتوں اور گرانقدر ترقیاتی کاموں سے ہمارا ملک رول ماڈل بن چکا ہے ،،پنجاب حکومت نے تعلیم و صحت ٹیکنالوجی اور انفرا سٹرکچر جیسے شعبوں میں بے حد کام کئے ہیں جس سے آئندہ انتخابات میں ہمارا ووٹ بینک بڑھے گا اور ہم آئندہ الیکشن بھی ٹائم پر کروانے کیلئے تیار ہیںاور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات مسلم لیگ ہی جیتے گی۔