جاپان اور چین؛ایشیائی انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کریں گے

سی پیک منصوبے میں جاپانی کمپنیوں کی پرزور شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں،چینی وزیر اعظم

جمعہ 11 مئی 2018 15:32

جاپان اور چین؛ایشیائی انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کریں گے
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی طلب میں اضافے سے نمٹنے کیلئے جاپان چین کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت ٹوکیو میں چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں تقریر کر تے ہوئے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی طلب میں اضافے سے نمٹنے کیلئے جاپان چین کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور چینی ہم منصب نے دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبے کو قریب لانے کیلئے فورم کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دیگر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں میں ایک دوسرے سے مسابقت کی بجائے باہمی تعاون سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی نے چین کے سی پیک منصوبے میں جاپانی کمپنیوں کی پرزور شرکت کی،یہ منصوبہ ایشیا،افریقہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین جاپان کیساتھ تعاون کو تقویت دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک اپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملی مؤثر انداز میں مربوط کرسکیں۔