آسٹریلیا ، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

جمعہ مئی 15:34

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آسٹریلیا میں دو مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلوی پولیس کمشنر کریس ڈائوسن نے اپنے بیان میں بتایا کہ پرتھ سے 270 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دریامارگریٹ کے علاقے میں دو مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔