مسئلہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے ، میر واعظ عمر فاروق

بھا رتی آرمی چیف تاریخ کا مطالعہ کریں ، بیان

جمعہ مئی 15:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آرمی چیف پین راوت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے سیاسی سوجھ بوجھ سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں حریت چیئرمین نے کہا کہ برطانوی فوج کا سربراہ جس فوج نے بھارت کو اپنی نو آبادی بنا دیا تھا اور یہاں ایک سو سال سے زائد عرصہ حکومت کی ہزاروں ہندوستانیوں کو ہلاک کیا اور جلیاں وا باغ جیسے قتل عام کئے کبھی یہ تسلیم نہیں کرتا کہ ہندوستانیوں کو آزادی ملے گی ۔

(جاری ہے)

برطانوی فوج کو ہندوستان پر قبضہ قائم رکھنے کے لئے کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی طرح تمام وسائل اور طریقے موجود تھے لیکن اس کے باوجود انہیں بھارت چھوڑنا پڑا کیونکہ عوام کا اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا عزم اور اپنی تقدیر سازی کی خواہش کو کسی بھی فوجی طاقت سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ فوجی سربراہ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کی گلیوں ، گاؤں ، سڑکوں اور لوگوں کے گھروں کے باہر جگہ جگہ اتنی بڑی تعداد میں باقاعدہ فوج کیوں تعینات ہے اور لوگ ان نوجوان لڑکوں کو جو اپنا دتابناک مستقبل چھوڑ کر ہتھیار اٹھا لیتے ہیں کی حمایت میں جان تک کی قربانی کیوں دیتے ہیں ۔ ۔