سب سے زیادہ احتساب پیپلزپارٹی کے قائدین کا ہوا ہے، مہرین انور راجہ

جمعہ 11 مئی 2018 15:34

سب سے زیادہ احتساب پیپلزپارٹی کے قائدین کا ہوا ہے، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ احتساب پیپلزپارٹی کے قائدین کا ہوا ہے ،ہمارے قائدین نے جمہوریت کی خاطر جیل کاٹی اور اقتدار میں آکر سب کو معاف کردیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین کے ہر مشکل وقت پر صبر سے کام لیا اور کسی بھی موقع پر اداروں سے تصادم سے گریز کیا ،یہ پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ملک میں تحمل کی سیاست کو فروغ دیا لیکن آج کچھ سیاستدان جارحانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں، سیاستدانوں کو کسی بھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور تمام معاملات پر افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :