نااہل لوگوں کے پاس چیئرمین نیب سے استعفیٰ مانگنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 11 مئی 2018 15:37

نااہل لوگوں کے پاس چیئرمین نیب سے استعفیٰ مانگنے کا کوئی اخلاقی جواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نااہل لوگوں کے پاس چیئرمین نیب سے استعفیٰ مانگنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں میاں نواز شریف کرپشن کا نام آتے ہی طلملا اُٹھتے ہیں۔ عوام باخبر ہیں اور میاں نواز شریف کی کرپشن کو جان چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیاں میں انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے ملکی قوانین اور وسائل کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا اور قومی مفادات دھجیاں بکھیریں۔

ملکی قوانین اور عوام نے جابر،آمر اور غاصب حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے کرپٹ ،جھوٹے اور بددیانت حکمران کا انجام عوام کی فتح ہے میاں نواز شریف نے عوام کے حقوق غصب کئے، انہوں نے مزید کہا کہ لٹیروں اور فراڈیوں دور ختم ہو چکا عوام ان کے اصل چہرے سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں کرپشن زدہ حکمرانوں کی جگہ اب سلاخوںکے پیچھے ہے۔