ن لیگ کیلئے مشکل وقت ،انتقامی جنگ میں جیتی ہماری ہوگی ،علی اکبر گجر

انصاف اور احتساب کا نشانہ فردو واحد کو بنا کر قوم من پسند حکومت مسلط کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، سندھ نائب صدر

جمعہ 11 مئی 2018 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے مشکل ضرور ہیں لیکن انتقام کی جنگ میں کامیابی حق کا پرچم تھامنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی․ دنیا میں کہیں جمہوریت کی ایسی شکل نہیں دکھائی دیتی جس کا احتمال پاکستان میں کیا جا رہا ہی․ انصاف اور احتساب کا نشانہ فرد واحد کو بنا کر قوم پر من پسند حکومت مسلط کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں․ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی سیاست نہیں دیکھی گئی جب ناشتے ظہرانے اور عشائیے میں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ زنی کی گئی ہو․ ہر روز کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو نام نہاد احتساب کے آپریشن تھیٹر میں رکھ کر اس کا سائز چھوٹا کرنے کی کوششیں قابل قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

․عوام اپنی محبوب قیادت اور پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حصے بخرے کرنے کی کوششوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں․․ مفاد پرست اور ابن الوقت سیاست دانوں کی آنیاں جانیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور قیادت کو نیا حو صلہ دے رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ انصاف اور احتساب کا ہدف میاں نواز شریف ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن انصاف اور احتساب کی آڑ میں انتقام قبول کرنے کو تیار نہیں․ قائد کے شیدائی انصاف کے لئے میدان میں نکلے تو سیاسی مخالفین لگ پتہ جائے گا کہ احتجاج کیسے ہوتا ہی․․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف جس شدت سے کاروائیاں کی جا رہی ہیں عوم کی محبت اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ عقیدت میں اسی شدت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ امتحان اور آزمائش کے موجودہ دور کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کندن بن کر ملکی سیاست پر حکمرانی کرے گی․ دنیا بھر کے تجزیہ کار بھی آئندہ انتخابات پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی دیکھ رہے ہیں۔