جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان جلد ہاٹ لائن بات چیت متوقع

جمعہ 11 مئی 2018 15:37

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان کا جلد نئی ہاٹ لائن کے ذریعے بات چیت کا امکان ہے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کے صدارتی ذرائع نے بتایا کہ مون اور کم کے درمیان جلد ہاٹ لائن بات چیت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے اس کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کیا ۔ واضح رہے کہ دونوں کوریائی خطوں کے درمیان ستائیس اپریل کو براہ راست ہاٹ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔