گجرات ‘ عزیز بھٹی ہسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی نعش برآمد

جمعہ 11 مئی 2018 15:39

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر آئی ایم او خواجہ شعیب کی پرسرار ہلاکت ،ہاسٹل کے کمرے سے نعش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹمارٹم کیلئے مارچری میں رکھوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات جہانزیب نذیر خاں، ڈی سی گجرات محمد علی رندھاوا اور ایم ایس عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری ودیگر پولیس افسران و سرکاری افسران ڈاکٹرز ایسو سی ایشنز کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی ،نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مارچری میں رکھوا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :