پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا مرکز ملتان میں بنایا جائے گا‘ حمزہ شہباز تمام یونٹ کی نگرانی کرینگے

جمعہ مئی 15:41

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالیء سے سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا تا ہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی۔

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جانب پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجا ب بشہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کریں گے۔