مقبوضہ کشمیر، ہندو بلوائیوں کا کشمیر گائے بھینسیں لانے والے ٹرک پر حملہ ، ایک گاڑی نذر آتش

جمعہ مئی 15:41

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںہندو انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ بلوائیوں نے بھارتی ریاست پنجاب سے مقبوضہ علاقے گائے بھینسیں لانے والے ایک ٹرک پر حملہ کر کے توڑپھوڑ کی جبکہ ایک اور گاڑی کو آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لکھن پورہ پولیس نے کہاہے کہ گائے بھینسیں لانے والے ٹرک پر حملہ کرنے اور ایک اور گاڑی کو آگ لگاکر ڈرائیورپر تشدد کرنے پر بعض لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولیس نے اس واقعے میںملوث ہندوبلوائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے دو اور افراد کو بلویندر سنگھ اور ایک لڑکے کو گائے بھینسوںکی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔