وزارت انسانی حقوق اور شہری ہوا بازی ڈویژن میں گریڈ 18 اور 19 کے دو افسران نے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 11 مئی 2018 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) وزارت انسانی حقوق اور شہری ہوا بازی ڈویژن میں گریڈ 18 اور 19 کے دو افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد جمعہ کو او ایم جی کے گریڈ 18کے آفیسر وحید اللہ خان نے وزارت انسانی حقوق میں سیکشن آفیسر کا چارج سنبھال لیا جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفیسر عرفان انجم نے ایوی ایشن ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔