پنجاب حکومت چھوٹے کا شتکاروں کی معاشی خوشحالی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ‘ ڈپٹی کمشنر

جمعہ مئی 15:45

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حید ر نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی کسان دوست خریداری گندم پا لیسی سے چھوٹے کا شتکاروں کو بھر پور معاشی فوائد حاصل ہو رہے ہیں ‘انہوں نے یہ بات تحصیل دریاخا ن میں بر کت والا کے خریداری گندم مر کز کے معائنہ کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کہی‘اس موقع پر ڈی پی او خالد مسعود بھی ان کے ہمر اہ تھے ‘ڈپٹی کمشنر سیدبلا ل حیدر اور ڈی پی او خالد مسعود نے گندم خریداری مرکز پر اب تک کا شتکاروں کو فراہم کئے گئے باردانہ کے ریکارڈ کاجا ئز ہ لیا اور تقسیم باردانہ کے عمل میں محکمہ خوراک کے عملہ کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا‘انہوں نے اس موقع پر خریداری مراکز پر موجود کا شتکاروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا‘کا شتکاروں نے حکو متی پا لیسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حصول باردانہ کیلئے انہیں خوشگوار ما حول میسر ہے ۔

متعلقہ عنوان :