بس کا رکشہ سے تصادم ‘2 خوا تین سمیت چار افراد جا ں بحق‘ ایک خاتون زخمی

جمعہ مئی 15:45

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) میا نوا لی مظفر گڑ ھ روڈ پر 209اڈہ کے قریب بس کا رکشہ سے تصادم کے نتیجہ میں2 خوا تین سمیت چار افراد جا ں بحق جبکہ ایک خاتو ن زخمی ہو گئی‘ ریسکیو ذرائع ایم ایم رو ڈ پر 209اڈہ کے قریب ڈی آئی خا ن سے ملتا ن جا نے والی نجی کمپنی کی بس مخا لف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکر اگئی جس سے رکشہ میں سوار ایک ہی خا ند ا ن کی دو خوا تین سمیت چار افراد فرزا نہ،صغرا ں بی بی ،امتیا ز اور عطا اللہ مو قع پر ہی جا ںبحق ہو گئے جبکہ فا طمہ بی بی زخمی ہو گئی‘ جنہیں ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹرہسپتا ل منتقل کر دیا‘بس ڈرائیور مو قع سے فرا ر ہو گیا‘ پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :