جنوبی پنجاب کا نام لیکر سیاست کرنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا‘عابد حسین صدیقی

جمعہ مئی 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پاری لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی فکر ہمیشہ پیپلز پارٹی نے کی ہے جنوبی پنجاب کا نام لیکر سیاست کرنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا،صرف پیپلزپارٹی ہی جنوبی پنجاب کوصوبہ بناسکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا شہباز شریف نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 4 ہزار ارب روپے لئے 4ہزار ارب روپے میں سے جنوبی پنجاب پر کتنے خرچ کئے یہاں غربت میں اضافہ اور لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان سے پہلے ہی پنجاب میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے عوام کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پائوں تلے روند ا گیا ہے، عوام کی بہبود کے منصوبوں کی رقم اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر لگائی جارہی ہے۔