کوہاٹ چونگی میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ،

ایک اہلکارشہید،چارافراد زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 15:48

کوہاٹ چونگی میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) بنوں کوہاٹ چونگی میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں پولیس وین مکمل تباہ ہوگئی پولیس کے مطابق بنوں میں کوہاٹ چونگی کے قریب تھانہ ہوید کی تفتیشی ٹیم پولیس وین میں جارہی تھی کہ زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا اور بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔