سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والے شکایات پرضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی کارروائی

جمعہ 11 مئی 2018 15:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والے شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کو سیٹیزن پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوابورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام فرسٹ ایئرکے امتحان میں نقل کی شکایات موصول ہوئی تھیںجس کا ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے العصرانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی استرزئی پایاںمیںمذکورہ بورڈ کے زیر اہتمام فرسٹ ایئرکے امتحانی ہال پر اچانک چھاپہ مارا اورامیدواروںسے موقع پر نقل کا مواد برآمدکر لیاجس پر انہوںنے متعلقہ حکام کو ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ بوٹی مافیا کی بھرپور حوصلہ شکنی کرے گی اور کسی کو قابل اور ذہین طلبہ کا حق مارنے کی اجازت نہیں د ے گی۔

متعلقہ عنوان :