ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے کھدائی کے دوران جنگ عظیم دوم کے دور کا بم برآمد ہونے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا

جمعہ مئی 15:50

ہانگ کانگ۔ مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے کھدائی کے دوران جنگ عظیم دوم کے دور کا بم برآمد ہونے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار پائونڈ وزنی بم برآمد ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری طور پر دکانوں، دفاتر اور ریستورانوں میں موجود تقریباً 1200 افراد کو علاقے سے نکال لیا۔

پولیس نے علاقہ خالی کرانے کے بعد 20 گھنٹے صرف کر کے گذشتہ ستر سال سے زمین میں دفن اس بم کو ناکارہ بنایا۔واضح رہے کہ قبل ازیں اسی علاقے میں جہاں میٹرو ریلوے سٹیشن کی تعمیر کے لئے کھدائی کی جارہی ہے اس طرح کے دو بم برآمد ہو چکے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہانگ کانگ میں حریف جاپانی افواج کے خلاف شدید بمباری کی تھی۔

متعلقہ عنوان :