سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کررہے ہیں،سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کررہے ہیں، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے جس کے لئے انرجی کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دسویں سالانہ پاور جنریشن کانفرنس اور شو 2018ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری نے کہاکہ پاور ڈویژن کو چاہیے کہ سمال ہائیڈرو پلانٹس پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی اور سرکاری شعبہ کو مل کر بجلی کے شعبے میں کام کرنا ہے ۔حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ بجلی پر کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ بجلی کا بحران نہ ہونے کے برابر ہے اور ہماری صنعتیں ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :