خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عمل کیاجائے، ذاتی حیثیت میں بنائی گئی کمیٹیوں پر پابندی لگائی جائے،درخواست گزار کی استدعا

جمعہ مئی 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) خیبر پختونخوا میں الگ الگ دن روزہ رکھنے اور عید منانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کر دی گئی ،درخوست میں عدالت سے مقامی رویت ہلال کمیٹی پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ،درخواست گزاکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کو یقینی بنایا جائے،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عمل کیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ذاتی حیثیت میں بنائی گئی کمیٹیوں پر پابندی لگائی جائے۔درخواست مقامی شہری ہدایت خان نے خورشید خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔