ساہیوال،ڈاکو زمیندار اور بیوپاری سے ایک لاکھ 82ہزار روپے کی نقدی ،زیورات اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

ْ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) یہاں شہر میں ڈاکوئوں نے ایک زمیندار اور ایک بیوپاری سے ایک لاکھ 82ہزار روپے کی نقدی ،زیورات اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔پاکپتن چوک میں چک 54۔

(جاری ہے)

ای بی کے محمد اعظم سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 50ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل نمبر 5516/LERچھین کر فرار ہو گئے۔ننگل انبیاء ہائی سکول کے قریب کالج روڈ پر چک 89/6Rکے ایک بیو پاری عبد القیوم اور اس کی بیوی مو ٹر سائیکل سواروں سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی ایک لاکھ 32ہزار روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس غلہ منڈی اور سول لائن نے دو مقدمات 392,382اور 397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :