چونیاں ، چور نجی کالج کے پروفیسر کی کار چوری کر کے لے گئے

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) چور نجی کالج کے پروفیسر کی کار چوری کر کے لے گئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپائر کالج پتوکی کے پروفیسر ذوالقرنین اپنی کا رنمبری 8080/LRSرات آٹھ بجے فیصل کالونی پتوکی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑی کر کے اندر گئے آدھے گھنٹے بعد جب واپس آئے تو کار غائب تھی نامعلوم چور کار چوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس پتوکی نے مدعی کی تحریری درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :