امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر اپنا نام تل ابیب سے القدس رکھ لیا

یہ اقدام القدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے سے متعلق ڈی فیکٹو اعلان ہے،سفارتخانہ

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ کی اگلے ہفتے تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے موقع پر واشنگٹن نے اسرائیلی سفارتخانہ کا ٹویٹر ہینڈلر تبدیل کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتخانہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہی کے ذریعے اطلاع دی کہ اس کا اکاونٹ اب تبدیل ہو کر نئے ایڈریس کے مطابقاسرائیل میں امریکی سفارتخانہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کا بیک ڈراپ تبدیل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فی الحال تل ابیب کی ساحلی پٹی ہی کو بطور بیک ڈراپ استعمال کیا جا رہا ہے۔ سفارتخانے کا کہنا تھا کہ وہ ابھی نئے ٹویٹر ہینڈلر کے بیک ڈراپ کے لئے کیسی مناسب ہیڈر فوٹو کی تلاش میں ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ صدارتی مہم کے دوران امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی سے متعلق کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرنے میں مصروف ہے۔ یہ اقدام شہر کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے سے متعلق ڈی فیکٹو اعلان ہے۔اس فیصلے سے فلسطینی نالاں ہیں کیونکہ وہ مشرق وسطیٰ کی 1967 میں ہونے والی جنگ میں اسرائیلی زیر نگین ہونے والے مشرقی یروشیلم کو اپنی پیش آئند فلسطینی ریاست کا صدر مقام بنانا چاہتے ہیں۔