جنوبی افریقہ،ڈربن کی مسجد میں چاقو سے حملے سے امام سمیت تین افراد جاں بحق

تین افراد نے نمازیوں پر پہلے چاقو سے حملہ پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا،،تلاش جاری

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق تین افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔