مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ‘صنم خان

جمعہ مئی 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارصنم خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ‘ہمیں اسٹیج کیساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صنم خان نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم ٹی وی ٴْاسٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اسکے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :