میںاپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا ‘ادکار فیصل قریشی

جمعہ مئی 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ماڈل وادکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میںاپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فیصل قر یشی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔

متعلقہ عنوان :