اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروںگی ‘ میگھا

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ‘دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںفلم سٹارمیگھا نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ‘‘فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو‘اگر کسی اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروںگی ۔

متعلقہ عنوان :