آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار اسٹیج ڈرامے سے وابستہ ہے‘ ہما علی

جمعہ مئی 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اداکارہ ہما علی نے کہاہے کہ فلموں کی ایک اپنی خاص اہمیت ہوتی ہے مگر 20سالوں سے فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور اسی وجہ سے آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار اسٹیج ڈرامے سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ہما علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے خلوص نیت کے ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشن کو فعال کرنا ہو گا ‘ہر ایسوسی ایشن اپنی طے شدہ ذمہ داریاں پوری کرے اور اس کے ساتھ نئے اداکاروں کے ساتھ موسیقاروں ، گلوکاروں اور ہدایتکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :