سونم کے بعد نیہا دھوپیا پیا گھر چلی گئیں

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا گھر سدھار گئیں۔ نیہا دھوپیا اداکار انگد بیدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی نیہا نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ ہے کہ میں نے اپنے بہترین دوست سے شادی کرلی ہے۔ نیہا اور انگد کی شادی کی تصاویربھی منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ ہلکے گلابی رنگ کا دلہن کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں ان کیساتھ انگد بیدی سفید شیروانی اور گلابی پگڑی پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔نیہا ،انگد کی شادی سکھ روایات کے مطابق انجام پائی ہے۔

متعلقہ عنوان :