ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت 15مئی کو اپنی 51 ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت 15مئی کو اپنی 51 ویں سالگرہ منائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت جن کو "رقص کی ملکہ" بھی کہا جاتا ہے 15مئی 1967کو پیدا ہوئیں،مادھوری نے 1984میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ابودھ سے فلمی سفر کا آغاز کیا،فلم نے باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی،اس کے بعد مادھوری کی پے درپے کئی فلمیں فلاپ ہوئیں،ان کی فلم "دل" جس میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار عامر خان نے ادا کیا نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

2008 میں انہیں بھارت سرکارکی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا جو بھارت کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :