فلم ’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر 15مئی کو ریلیز کیا جائے گا

جمعہ مئی 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر 15مئی کو ریلیز کیاجائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’ریس تھری‘‘کے پوسٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے‘‘ فلم کا ٹریلر15مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔۔۔فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔