شنگھائی میں بغیر ڈائیور والی منی بس کی آزمائشی پڑتال

شنگھائی جیائو ٹونگ یونیورسٹی کیلئے چلائی جانے والی منی بس کی نشستوں کی تعداد 8ہے

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) شنگھائی جیائو ٹونگ یونیورسٹی نے شوہوئی ڈسٹرکٹ میں اپنے کیمپس پر بغیر ڈائیور والی منی بس آزمائشی طور پر چلائی ہے ،اس سروس میں جو کیمپس آنے جانے والوں کیلئے ہے ایک 8نشستوںوالی منی بس استعمال کی گئی ہے جو کہ یونیورسٹی کے تحقیقی ادارہ انٹیلی جنٹس وہیکلز اور خودکار ڈائیوئنگ سسٹم ریسرچ و پروڈکشن میں مہارت رکھنے والی ایک کمپنی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے ،اس کی اطلاع چینی جریدہ چائنہ ڈیلی نے دی ہے ، منی بس کے کلوڈ میں ذخیرہ کئے گئے ایک نقشے کی مدد سے یہ بس مسافروں کو اٹھاتی ہے اور اس سٹاپ تک لے جاتی ہے جس کا انتخاب مسافر ایک کیو آر کوڈ کو سکین کر کے کرتا ہے، اس وقت یونیورسٹی کے شو ہوئی کیمپس کے چار سٹاپ ہیں جبکہ بس میں سوار مسافر اپنے مقام کو تبدیل کرنے کیلئے ایک انٹرایکٹو وائس سسٹم پر بات کر کے یا سکرین ٹچ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سکول کے من ہانگ کیمپس پر اس قسم کی بس کی آزمائشی طور پر ایک ماہ تک پڑتال کی گئی ،2 مئی کے بعد سے تین بسوں نے کم از کم 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 1000سے زائد مسافروں کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا ہے ،اس بس میں ایک اہم سنسر بھی نصب ہے جس کی بدولت وہ بارش یا برف والے ایام کے دوران صیح طور پر کام کر سکتی ہے، 5سے 6گھنٹے تک ری چارج کے ذریعے بس کو پورے دن تک چلایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :