پاکستان کے نئے وزیرِ خارجہ کا نام سامنے آگیا

جمعہ 11 مئی 2018 16:10

پاکستان کے نئے وزیرِ خارجہ کا نام سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ خرم دستگیر خان کو وزیر خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا۔نئے وزیرخارجہ خرم دستگیر موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک یہ قلمدان سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر کچھ پیش رفت ہوئی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو وزیرِخارجہ مقرر کرنا ضروری تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر نے وزارتِ دفاع میں بھی اہم امور احسن طریقے سے انجام دئیے ہیں اور ان کی اسی اہلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں وزارتِ خارجہ کا قلمدان سونپا گیا۔خیال رہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد وزارتِ خارجہ کا قلمدان خالی تھا۔