سی ٹی او کی ہد ایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی ماڈل ٹائون لنک روڈ پر تجاوزات کے خلاف ٹریفک آگاہی مہم

شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیاگیا ، تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے

جمعہ مئی 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے ماڈل ٹائون لنک روڈپر تجاوزات کے خلاف ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف ٹریفک آگاہی مہم میں ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے عامر سمیت سینکڑوں شہریوں اور طالب علموںنے حصہ لیا ۔

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ماڈل ٹائون لنک روڈ پر شہریوں اور طالب علموں، رکشہ ڈرائیورز و دیگر کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیا ۔بعدازاں سی ٹی او کی ہدایت پر شہریوں اور طالب علموں میں تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقیسنم کئے گئے ۔ ماڈل ٹائو ن لنگ روڈ پرتجاوزات کے خلاف ٹریفک آگاہی مہم کے انعقاد پر شہریوں نے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :