پنجاب بھرمیں906ٹریفک حادثات میں11 افراد جاںبحق1074زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی906مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں643افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں420افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 436ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز504مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ213ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت206متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان61حادثات میں66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل906متاثرین میں870مرد اور204خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں147فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور598افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ329زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں814موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،85موٹر کاریں،12مسافربسیں،55وین،40ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔