احمدیار،منشیات فروش کی جیل میں خودکشی کی کوشش ناکام

جمعہ 11 مئی 2018 16:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) منشیات فروش کی جیل میں خودکشی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کے مقدمہ میں گرفتار منشیات فروش نوید جوئیہ ولد بشیرجوئیہ نے ڈسٹرکٹ جیل کی بیرک نمبر1 سے سول جج عارفوالا محمداعجاز کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے اپنا سر زور زور سے زمین پر مارکر اقدام خودکشی کرکے خودکو لہولہان کرلیا اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل عمار اسماعیل کی رپورٹ پر تھانہ میں ملزم نویدجوئیہ کے خلاف اقدام خودکشی کی دفعہ 325کے تحت249/18 مقدمہ درج کرادیا گیا ۔