احمدیار،ڈکیتی اور چور ی کی مختلف وارداتوں میںنقدی، موٹرسائیکل اور سامان لوٹ لیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 16:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ڈکیتی اور چور ی کی مختلف وارداتوں میںنقدی، موٹرسائیکل اور سامان لوٹ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 34/KBکے رہائشی موٹرسائیکل سوار امتیاز مینگل کو135/EB کے نزدیک دونامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر زبردستی روک کر ایک لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے اور نواحی گائوں 143/EBکے نزدیک مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر راناعلی مسعود سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو موٹرسائیکل مالیت63 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے جبکہ نواحی گائوں 75/EBمیں عبدالغفار کے احاطہ سے سامان مالیت41800 روپے نامعلوم چور لے اڑے مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :