احمدیار، مسلح افراد نے امام مسجد سمیت 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

جمعہ 11 مئی 2018 16:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) مسلح افراد نے امام مسجد سمیت 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 345/EB میں امام مسجد جلال دین کو شمشیر اور خدایار نے سوٹے کے وارکرکے شدید مضروب کردیا جبکہ نواحی گائوں77/EB میں احاطہ کے تنازعہ پر فداحسین اور بشیراحمد کو علی یار، محمدعلی ،زحمت علی، جہان ،اللہ دتہ نے نامعلوم ساتھی سے ملکر فائرنگ اور سوٹے کے وارکرکے زخمی کردیا فداحسین اور بشیراحمد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :