ایف ایف سی کی جانب سے انڈسٹری ماہرین کے لیے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

جمعہ مئی 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بہترین کارپوریٹ گورننس کو جاری رکھتے ہوئے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے انڈسٹری ماہرین کے لیے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایف ایف سی کی کارپوریٹ گورننس، کمپنی کارکردگی اور مینجمنٹ ایکسیلنس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے مسلسل سات سال تک ایف ایف سی کو پاکستان کی ٹاپ بہترین 25 کمپنیوں میں اول نمبر کا درجہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ایف ایف سی کے راولپنڈی میں موجود ہیڈ آفس میں کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیپٹل مارکیٹ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ بریفنگ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف منیجر ثاقب علی بھی موجود تھے۔ کارپوریٹ بریفنگ کا آغاز ایف ایف سی کے کمپنی سیکرٹری بریگیڈئر (ر) اشفاق احمد (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کیا اور اس بریفنگ کی اہمیت کے حوالے سے شرکاء کو بتایا۔ ایف ایف سی کے چیف فنانشل آفیسر منیر ملک نے شرکاء کو ایف ایف سی سال 2017ء کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور شرکاء کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :