چین اور جنوبی کوریا کا ٹرمپ اور کم کی ملاقات کا خیر مقدم

جمعہ مئی 16:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چین اور جنوبی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی مجوزہمیٹنگ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی اور شمالی کوریائی رہنما 12 جون کو سنگاپور میں ایک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ کوریا کے اتحادی چین نے اسملاقات کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے بھی اساجلاس کی تاریخ اور جگہ کے طے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریائی صدر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سیول امید کرتا ہے کہ یہ ملاقات جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور اس خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :