افغانستان میں طالبان کا حملہ، کم ازکم 7 افراد ہلاک

جمعہ مئی 16:20

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) افغانستان میں طالبان باغیوں کے ایک حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے جمعے کے دن بتایا ہے کہ صوبی فرح میں جمعرات کی رات جنگجوؤں نے اچانک ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ادھر مقامی کونسل کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ شدید تھا، جس کی وجہ سے 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ طالبان نے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔