نصف سے زائد برطانوی عوام مہاجرین کے حامی

جمعہ مئی 16:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ایک تازہ تحقیقی جائزے کے مطابق برطانوی عوام میں مہاجرین کے ساتھ ہمدردانہ جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ نصف سے زائد برطانوی عوام کی رائے میں برطانوی حکومت کو مہاجرین کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہییں۔

(جاری ہے)

اس جائزے کے مطابق 38 فیصد برطانوی شہریوں کی رائے میں لندن حکومت مہاجرین کی مدد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی جبکہ52 فیصد کے مطابق برطانوی حکومت کو اس ضمن میں مزید اقدامات کرنا چاہییں۔ یورپی یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کے مطابق 2017 میں 28 ممالک پر مشتمل اس بلاک نے نصف ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دی تھی، جن میں سے 60 فیصد کو جرمنی میں پناہ ملی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :