لاہور ہائیکورٹ‘ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب، سماعت28 مئی تک ملتوی

جمعہ مئی 16:20

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جمعہ کوجسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا، خدشہ ہے کہیں اس کو پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے، عدالت عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرے اور آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت عابد باکسر کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے اور عدالت اسے پیش کرنے کا حکم دے۔

جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔