پی آئی اے کا طیارہ روخت کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

جمعہ مئی 16:20

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کا طیارہ فروخت کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ اس حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے یا نہیں۔ جمعہ کو جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ائیربس 310 اے سستے داموں فروخت کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق طیارہ پچپن لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت طیارہ فروخت کرنے کا اقدام کالعدم اور سابق سی ای او کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ اس حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے یا نہیں۔