وفاقی حکومت کے تحت ایک مکمل فعالث سینٹر بنایا جائے گا ، فارماکوویجیلینس سنٹر ڈریپ اور صوبائی سطح پر علاقائی پی وی مراکز کے ساتھ منسلک ہوگا

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور یونائیٹداسٹیٹس فارماکوپیا کے ماہرین ڈاکٹر سولی فانووانگ اور ڈاکٹر راشدہ سلیمانی کے درمیان اجلاس میں لائح عمل طے کیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) وفاقی حکومت کے تحت ایک مکمل فعالث سینٹر بنایا جائے گا ، فارماکوویجیلینس سنٹر ڈریپ اور صوبائی سطح پر علاقائی پی وی مراکز کے ساتھ منسلک ہوگا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈریپ اور یونائیٹداسٹیٹس فارماکوپیا کے ماہرین ڈاکٹر سولی فانووانگ اور ڈاکٹر راشدہ سلیمانی کے درمیان ڈریپ آفس میں گذشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فارماکوویجیلینس سنٹر (PV)کے قیام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے تحت ایک مکمل فعال (PV) سینٹر بنایا جائیگا جو کہ ڈریپ اور صوبائی سطح پر علاقائی پی وی مراکز کے ساتھ منسلک ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ٹرشری کئیر نجی ہسپتال مضر اثرات کی رپورٹنگ کر سکیں گے۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ نیشنل فارماکوویجیلینس کمیشن اور مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے زیرنگرانی پی وی امور سر انجام دیئے جائیں گے اور ہر ممکنہ کوشش کی جائیگی کہ پی وی رولز2018؁ئ کو فیڈرل گورنمنٹ سے جلد سے جلد منظور کرایا جائے تاکہ(PV) کو قانونی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

دریں اثناء ا پی وی سنٹر کی رجسٹریشن کے لیے ایک درخواست دی جائے گی تاکہ ڈبلیو ایچ او پی وی سنٹر ، اپسلا سویڈن کی مکمل ممبر شپ حاصل کی جا سکے۔ ڈاکٹر سولی اور ڈاکٹر راشدہ سلیمانی نے ڈریپ کی طرف سے تیارکردہ آن لائن رپورٹنگ فارم کو سراہا اور اس کا افتتاح کیا ۔ یہ رپورٹنگ فارم ڈریپ کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور اس میں مریض ، صحت کی دیکھ بھال سے وابستہ پیشہ ورانہ افراد اور ادویہ ساز کمپنیوں کی مضر اثرات رپورٹ کرنے کا طریقہ موجود ہے۔

سی ای او ڈریپ نے اپنے اختتامی کلمات میں بین الاقوامی ماہرین کا اپنا علم اور تجربہ بانٹنے کا شکریہ ادا کیا ۔ مزید برآں ڈاکٹر راشدہ سلیمانی سے آئندہ دو سے تین سال کے لیے فارماکووجیلینس کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے درخواست کی تاکہ بروقت مضر اثرات کا تدارک کیا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈریپ WHO, PV Centre اپسلا سویڈن کی مکمل ممر شپ کے لیے مناسب وقت پر درخواست دے گا۔

متعلقہ عنوان :