معروف ادا کار مصطفیٰ قریشی کی 80 ویں سالگرہ جمعہ کو منائی گئی

جمعہ 11 مئی 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) معروف ادا کار مصطفیٰ قریشی کی 80 ویں سالگرہ جمعہ کو منائی گئی، مصطفیٰ قریشی 11 مئی 1938 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پنجابی فلموں سے کامیابی حاصل کی۔ 1979ء میں ان کی فلم مولا جٹ نے عوام میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ قریشی نے 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ انہوں نے لاکھوں میں ایک ، عندلیب، مولا جٹ، سرگم، چیف صاحب، لال آندھی ، غلامی ، جیوا ، شریکا، سلطنت سمیت دیگر میں ادا کاری کے جوہر دکھائے۔ 1988ء میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ انہیں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :