اے سی ایل سی کی کورنگی میں کارروائی ،موٹرسائیل چوری کرنے والے گروہ 3کارندے گرفتار ،30موٹرسائیکلیں برآمد

جمعہ 11 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) اے سی ایل سی پولیس نے مدینہ کالونی کونگی نمبر 3میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ 3کارندوں کو گرفتار کرکے 30سے زائد موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اے سی ایل سی سرفراز حسین کی سربراہی میں ٹیم نے مدینہ کالونی کورنگی نمبر3میں چھاپہ مار کر طویل عرصے سے کراچی پولیس کو مطلوب ملزم یعقوب قریشی ولد یوسف ،نوریل عرف کالی اور سراج عرف سیف ولد پطرس کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی ہوئی 30عدد موٹر سائیکلیں /چیسز برآمد کرلئے۔

تین رُکنی گروہ پچھلے دو سال سے موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور خاص طور پر کورنگی موبائل مارکیٹ ،کورنگی کراسنگ اور تھانہ عوامی کالونی کے علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان موٹر سائیکل میکینک ہیں اور موٹر سائیکلیں کھول کر پارٹس آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں اور دیگر گاڑیوں میں فٹ کر کے فروخت کرتے ہیں ۔ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں /چیسزمیںموٹر سائیکل نمبرKKO-5065سرقہ شدہ تھانہ عوامی کالونی ،موٹر سائیکل نمبر KJB-6282سرقہ شدہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا،چیسز موٹر سائیکل نمبر KAG-8975سرقہ شدہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن،چیسز موٹر سائیکل نمبر KDF-2849سرقہ شدہ تھانہ عوامی کالونی،چیسز موٹر سائیکل نمبر KET-3855سرقہ شدہ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،چیسز موٹر سائیکل نمبر KFH-3612سرقہ شدہ تھانہ عوامی کالونی ،چیسز موٹر سائیکل نمبر KJC-6993سرقہ شدہ تھانہ کورنگی،چیسز موٹر سائیکل نمبر KGL-8194سرقہ شدہ تھانہ زمان ٹاؤن،چیسز موٹر سائیکل نمبر KGL-1242سرقہ شدہ تھانہ عوامی کالونی،چیسز موٹر سائیکل نمبر KGY-3709سرقہ شدہ تھانہ لانڈھی، چیسز موٹر سائیکل نمبر KHC-0744سرقہ شدہ تھانہ عوامی کالونی چیسز موٹر سائیکل نمبر KIE-7189سرقہ شدہ تھانہ زمان ٹاؤن،چیسز موٹر سائیکل نمبر KJB-6282سرقہ شدہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا،چیسز موٹر سائیکل نمبر KJC-6523سرقہ تھانہ عوامی کالونی،چیسز موٹر سائیکل نمبر KJM-7112سرقہ تھانہ فیروز آباد،چیسز موٹر سائیکل نمبر RNJ-2268سرقہ تھانہ عوامی کالونی،چیسز موٹر سائیکل نمبر RP-1169سرقہ تھانہ رسالہ شامل ہیں ۔

مزید دیگر12چیسز جوکہ رگڑے ہوئے ہیں کی شناخت کیلئیFSLکرایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :