وومن فٹبال ڈوپلیمنٹ کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کروں گا، جوس اینٹونیو نوگویرا

مارٹا وومن فٹبال کلب کے صدر رئیس خان کی قومی فٹبال ٹیم کے برازیلین کوچ سے ملاقات، کلب کا سووینئر پیش کیا

جمعہ 11 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) مارٹاوومن فٹبال کلب کی ٹاپ مینجمنٹ نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے برازیلین کوچ جوس اینٹونیو نوگویرا سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ کلب کے فائونڈر اور صدر رئیس خان نے انہیں کلب سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کلب کی بنیاد 2011 میں رکھی گئی، ہمارے پاس قومی سطح کے پلیئرز موجود ہیں جو بین الاقوامی سرخ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جوس اینٹونیو نوگویرا نے مارٹاوومن فٹبال کلب کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مارٹا وومن فٹبال کلب مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید فعال بنائے گی۔ رئیس خان نے جوس اینٹونیونوگیرا کو کلب کا سوونیئر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنکل شہزاد انور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

برازیلین کوچ قومی فٹبال ٹیم نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وومن فٹبال بھی بہت اہم ہیں اور میں پاکستان میں قیام کے دوران وومن فٹبال ڈویلپمنٹ کیلئے بھی کردار ادا کروں گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنکل شہزاد انور نے کہا کہ خواتین فٹبال بھی پی ایف ایف کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ خواتین قومی فٹبال ایونٹس کے انعقاد کے ساتھ بین الاقوامی خواتین فٹبال ایونٹس میں بھی پاکستان کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ رئیس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار کراچی میں خواتین فٹبال انٹر کلب ٹورنامنٹس منعقد کیے ہیں اور مستقبل میںبھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :