دختران ملت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوںکے قتل عام کی شدید مذمت

جمعہ 11 مئی 2018 16:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںدختران ملت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے جاری قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دختران ملت کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس سرینگر میں ہواجس میں وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر پارٹی اراکین نے پارٹی سربراہ آسیہ اندرابی اور دیگر رہنمائوں ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ خراب صورتحال پرشدید تشویش بھی ظاہر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :