وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف 15 مئی کو خوشاب آئیں گے

جمعہ 11 مئی 2018 16:57

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف 15 مئی کو خوشاب آئیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف 15 مئی کو خوشاب آئیں گے ۔جو وہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی نئی جدید ترین سہولیات کو افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

جن کی متوقع آمد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت پنجاب نے اچانک دورہ کر کے وزیراعلی کے متوقع دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد ہدایات کیں۔

متعلقہ عنوان :